ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب سولیا کے سرکاری اسکول میں آر ایس ایس کی 'گرو پوجا' تقریب

مینگلور کے قریب سولیا کے سرکاری اسکول میں آر ایس ایس کی 'گرو پوجا' تقریب

Tue, 16 Jul 2024 14:19:46    S.O. News Service

مینگلور16 جولائی (ایس او نیوز): مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر ضلع دکشن کنڑا کے سولیا میں واقع  ایک سرکاری اسکول میں آر ایس ایس کی طرف سے 'گرو پوجا' تقریب منعقد کرنے کی خبر اور فوٹوز سوشیل میڈیا پر عام ہونے کے بعد محکمہ تعلیمات کے پاس اس کے خلاف شکایت درج کروائی  گئی ہے ۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   آر ایس ایس نے کڈبا تعلقہ کے کریمبیلا گورنمنٹ لوئر پرائمری اسکول میں 'گرو پوجا' تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔

تصاویر میں نظر آ رہے سیاہ تختے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تقریب ایک کلاس روم کے اندر منعقد کی گئی تھی ۔ اس تقریب کی تصاویر بعض شرکاء کی طرف سے وہاٹس ایپ اسٹیٹس کے بطور شیئر ہونے کے بعد یہ معاملہ عوام کی نظر میں آ گیا اور اس کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے ۔

    اس تعلق سے محکمہ تعلیمات کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کے پاس بھی شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں عوامی پروگرام رکھنے پر پابندی کا حکم رہنے کے باوجود آر ایس ایس کی طرف سے پروگرام منعقد کیا گیا ہے جو کہ سرکاری حکم کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ 

    پتہ چلا ہے کہ اس ضمن میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے اس واقعے کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ 


Share: